آپ کے دوست شاکر کی تلخ و شیریں باتیں، تبصرے تجزیے اور حال دل

آوازِ دوست

اردو کوڈر “ری لوڈڈ”

November 28th, 2007 by

محمد علی مکی ایک عرصے تک اردو کوڈر فورم چلاتے رہے ہیں۔ پھر گردش زمانہ اور عنایت خسروانہ فری ہوسٹ کی وجہ سے یہ فورم ڈیلیٹ ہوگیا۔ کچھ عرصے تک آفلائن رہنے کے بعد کچھ میرے کہنے اور کچھ اپنے کہنے پر مکی بھائی نے اردو کوڈر فورم پھر سے شروع کیا ہے۔ فری ہوسٹ پر دوران اپگریڈ ان کی ہارڈ ڈسک کریش کرگئی اور سارا قیمتی ڈیٹا برباد ہوگیا۔ چناچہ اب ہمیں دوبارہ صفر سے گنتی گننی پڑ رہی ہے۔ اس بار اردو کوڈر کا مقصد صرف لینکس ہے۔ لینکس کے سافٹویرز، مسائل، ٹیوٹوریلز اور اوپن سورس کی خبریں سب کچھ اردو میں فراہم کیا جائے گا۔ یہ دعوٰی تو نہیں کہ یہ اردو میں‌ بہترین لینکس فورم ہوگا لیکن ہماری پوری کوشش رہے گی اس سلسلے میں۔ اردو کے ہر فورم کا دعوٰی ہے کہ وہ “فلانا” پہلا یونیکوڈ فورم ہے تو ہم بھی دعوٰی کیے دیتے ہیں۔
یونیکوڈ اردو میں “پہلا لینکس فورم”۔ :D :D :D خیر یہ تو مذاق تھا۔ دعا کیجیے گا کہ ہم اپنی انفرادیت کو قائم رکھ سکیں اور اچھی سروس دے سکیں۔ اس سارے خطبے کے بعد بھی اگر آپ کی سمجھ میں نہ آئے کہ آپ کو فورم پر آنے کی دعوت دی جارہی ہے تو پھر یا میں پاگل ہوں یا پھر۔۔۔۔میں ہی پاگل ہوں۔ ;) :D آپ کو تو کہہ نہیں سکتا کہ آپ ہمارے متوقع صارف بھی ہوسکتے ہیں۔ ;) چناچہ پاء جی تشریف لائیے اردو کوڈر پر ہم آپ کے منتظر ہیں۔

1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (No Ratings Yet)
Loading ... Loading ...

5 تبصرے

  1. قدیر احمدکہتے ہیں:

    بھائی جی ان فری ہوسٹوں کی ہارڈ ڈسک ہر چار مہینے بعد کریش کر جاتی ہے ، یوزرز سے جان چھڑانے کا اچھا طریقہ ہے ، میں‌ان کی رگ رگ سے واقف ہوں ۔

    میری مانو تو فورم کو ایس ایم ایف پر اپگریڈ کر لو ۔ phpbb2 کا تو کنورٹر بھی موجود ہے ۔ ایس ایم ایف کے فیچرز اس 2 سے کہیں بہتر ہیں ۔

    مزید معلومات کے لیے اردو ٹیک بورڈ پر تشریف لائیے :P

  2. عبدالقدوسکہتے ہیں:

    جناب شاکر صاحب اگر آپ کہیں‌تو اب بھی وہ چوری والے مضامین واپس آسکتے ہیں۔

    قدیر بھائی میرا شکریہ اداہ کریں کیوں کہ SMFکا مشورہ میرا ہی تھا

  3. محمد شاکر عزیزکہتے ہیں:

    بڑی مہربانی۔
    وہ چوری والے مضامین شاید ہمارے لیے بےکار ہیں اب۔ چونکہ مقصد صرف اوپن سورس اور لینکس ہے۔ بہرحال آفر کا شکریہ۔
    وسلام

  4. عبدالقدوسکہتے ہیں:

    قبلہ کی جیسے رضا

  5. فیصلکہتے ہیں:

    زبردست، مجھے بھی اس کام میں اپنے ساتھ شامل سمجھیے۔
    لینکس زندہ باد!

تبصرہ کریں

Englishاردو

Englishاردو

براہ کرم یاد رہے: تبصروں کی پڑتال فعال ہے۔ اس لیے آپ کا تبصرہ ظاہر ہونے میں کچھ دیر لے سکتا ہے۔ دوبارہ تبصرے کی زحمت نہ کریں۔